China's stunning plan

Image
           چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہ                        چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہچین ایسا ملک ہے جس کے تعمیراتی منصوبے اکثر دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔اب ایسا ہی ایک نیا منصوبہ چین میں مکمل کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔ دیکھنے میں یہ ایلین اسپیس شپ لگتا ہے مگر یہ چینگدو سائنس فکشن میوزیم ہے، جو ایک جھیل میں تیرتا ہوا نظر آتا ہصوبہ سیچوان کے صدر مقام میں تعمیر ہونے والا یہ میوزیم ہر زاویے سے مختلف نظر آتا ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مطابق ہر پہلو سے یہ ہمیشہ مختلف نظر آتا ہے اور لوگوں کو غیر معمولی محسوس ہوتا ہے۔ مگر ڈیزائن سے زیادہ دنگ کر دینے والی حقیقت اس کی تعمیر کا دورانیہسڈنی اوپیرا ہاؤس سے 3 گنا بڑا یہ میوزیم جتنی کم مدت میں تعمیر کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔ 2022 میں 81 ویں عالمی سائنس فکشن کنونشن کے لیے اس میوزیم کو تعمیر کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔ 59 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس طرح کی عمارت کی تعمیر عموماً 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتی ہے مگر ڈیزائن سے لے ...

بلی جیسا دکھنے کا جنون، لڑکی نے چہرے کے نقوش بلی کی طرح کرالیےWeird News in Urdu

Weried poor This world is an interesting place every day dozens of interesting and strange events take place across the world present these weird news in Urdu for our readers you can stay up to date with everything which is interesting strange and entertaining|UrduPoint Urdu qouetes urdu news urdu stories

                    بلی جیسا دکھنے کا جنون، لڑکی نے چہرے کے نقوش بلی کی طرح کرالیےیورپ کے ملک اٹلی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی نے بلی جیسا دکھنے کیلئے اپنے چہرے کے نقوش بلی کی طرح کروالیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 22 سالہ چیارا ڈیل ابیٹ بلی جیسا بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور اسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے وہ اس حد تک چلی گئیں کہ انھوں نے اپنے جسم پر 20 تبدیلیاں ہی کروا ڈالیں۔


بتایا جارہا ہے کہ چیارا ڈیل نے اپنے جسم میں تبدیلیاں کروانے کا عمل 11 سال کی عمر سے شروع کیا تھا اور اب تک وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں میں 72 چھید کرواچکی ہیں جس میں انہوں نے چاندی کی کوئی نا کوئی جیولری پہن رکھی ہے۔ 



میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی جیسا بننے کیلئے چیارا ڈیل نے اپنے ناک کے نتھنوں کو موٹا کروایا ہوا ہے، زبان کٹوائی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے اوپری ہونٹوں سمیت اپنی اوپر اور نیچے کی پلکوں اور آنکھ کے حصوں میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔


چیارا ڈیل نے بلی بننے کیلئے اپنی ناخنوں کو بھی تبدیل کروایا ہوا ہے یہی نہیں چیارا نے اپنے ماتھے میں بھی تبدیلی کرکے اس پر بلی جیسے کان بھی بنوائے ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیارا ڈیل نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ایک خوبصورت 'کیٹ لیڈی' ہیں۔


چیارا ڈیل نے مزید کہا کہ یہ دکھانا یقیناً دلچسپ ہے کہ کیسے انسان کا جسم تبدیل ہوسکتا ہے اور جسم میں تبدیلیاں کروا کر آپ کیا کچھ حاصل کرسکتے ہیں، انہیں بلی جیسا دکھنے کیلئے ابھی مزید تبدیلیاں کروانے کی ضرورت ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

Paris attack: No place could be saved

دبئی کا پانی کے اندر تیرتی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلان

سعودی شہزادہ شیف بن گیاWeird News in Urdu