China's stunning plan

Image
           چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہ                        چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہچین ایسا ملک ہے جس کے تعمیراتی منصوبے اکثر دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔اب ایسا ہی ایک نیا منصوبہ چین میں مکمل کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔ دیکھنے میں یہ ایلین اسپیس شپ لگتا ہے مگر یہ چینگدو سائنس فکشن میوزیم ہے، جو ایک جھیل میں تیرتا ہوا نظر آتا ہصوبہ سیچوان کے صدر مقام میں تعمیر ہونے والا یہ میوزیم ہر زاویے سے مختلف نظر آتا ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مطابق ہر پہلو سے یہ ہمیشہ مختلف نظر آتا ہے اور لوگوں کو غیر معمولی محسوس ہوتا ہے۔ مگر ڈیزائن سے زیادہ دنگ کر دینے والی حقیقت اس کی تعمیر کا دورانیہسڈنی اوپیرا ہاؤس سے 3 گنا بڑا یہ میوزیم جتنی کم مدت میں تعمیر کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔ 2022 میں 81 ویں عالمی سائنس فکشن کنونشن کے لیے اس میوزیم کو تعمیر کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔ 59 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس طرح کی عمارت کی تعمیر عموماً 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتی ہے مگر ڈیزائن سے لے ...

دبئی کا پانی کے اندر تیرتی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلان

 
Weird News in Urdu.                                      دنیا بھر کی دلچسپ و عجیب خبریں                      This world is an interesting place every day dozens of interesting and strange events take place across the world present these weird news in Urdu for our readers you can stay up to date with everything which is interesting strange and entertaining           

                   دبئی کا پانی کے اندر تیرتی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلانتین منزلوں پر مشتمل فنِ تعمیر کے شاہکار کا آدھا حصہ پانی کے اوپر ہوگا، جس میں لوگوں کے بیٹھنے کی جگہیں اور کافی شاپ بنائی جائے گیدبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 ستمبر 2023ء ) دبئی نے پانی میں تیرتی ہوئی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں اپنے حیران کن منصوبوں کی بدولت دنیا بھر میں الگ پہچان رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک اور منفرد قسم کا پروجیکٹ شروع ہونے جارہا ہے، اس بار دبئی نے پانی کے اندر تیرتی ہوئی مسجد بنانے کے لیے 55 ملین درہم کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، اس کا ڈھانچہ بنیادی طور پر تین منزلوں پر مشتمل ہوگا جس میں پانی کے اندر ڈوبے ہوئے ڈیک کو نماز ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے نمازیوں کو پانی کے اندر نماز بڑھنے کا انوکھا تجربہ ہوگا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ زیر آب سطح پر مسجد کے ساتھ وضو کی سہولیات اور واش رومز بھی ہوں گے جب کہ فنِ تعمیر کے اس شاندار منصوبے کا آدھا حصہ پانی کے اوپر ہوگا، جس میں لوگوں کے بیٹھنے کی جگہیں اور ایک کافی شاپ بنائی جائے گی۔

(جاری ہےبتایا گیا ہے کہ دنیا کی اپنی نوعیت کی اس پہلی مسجد کے منصوبے کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب دبئی میں اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹی ڈیپارٹمنٹ (IACAD) نے اپنے مذہبی سیاحتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔اس حوالے سے آئی اے سی اے ڈی سے منسلک احمد المنصوری نے بتایا کہ اس منصوبے کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی، یہ ساحل کے بہت قریب تعمیر کیا جائے گا جہاں نمازی زمین سے جڑے ایک پل سے گزرتے ہوئے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد آ جا سکیں گے۔)    

Comments

Popular posts from this blog

Paris attack: No place could be saved

سعودی شہزادہ شیف بن گیاWeird News in Urdu