China's stunning plan

Image
           چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہ                        چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہچین ایسا ملک ہے جس کے تعمیراتی منصوبے اکثر دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔اب ایسا ہی ایک نیا منصوبہ چین میں مکمل کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔ دیکھنے میں یہ ایلین اسپیس شپ لگتا ہے مگر یہ چینگدو سائنس فکشن میوزیم ہے، جو ایک جھیل میں تیرتا ہوا نظر آتا ہصوبہ سیچوان کے صدر مقام میں تعمیر ہونے والا یہ میوزیم ہر زاویے سے مختلف نظر آتا ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مطابق ہر پہلو سے یہ ہمیشہ مختلف نظر آتا ہے اور لوگوں کو غیر معمولی محسوس ہوتا ہے۔ مگر ڈیزائن سے زیادہ دنگ کر دینے والی حقیقت اس کی تعمیر کا دورانیہسڈنی اوپیرا ہاؤس سے 3 گنا بڑا یہ میوزیم جتنی کم مدت میں تعمیر کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔ 2022 میں 81 ویں عالمی سائنس فکشن کنونشن کے لیے اس میوزیم کو تعمیر کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔ 59 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس طرح کی عمارت کی تعمیر عموماً 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتی ہے مگر ڈیزائن سے لے ...

Weird oPoor Story

                                       

                                   weird,oPoor,,,,Story            Offered  for sale of gold made in Dubai                                                      دبئی میں سونے سے بنی سائیکل فروخت کیلئے       کلو4خالص سونے سے تیار کردہ سائیکل کی قیمت نے سب حیرت میں مبتلاء کردیادبئی میں خالص سونے تیارکردہ سائیکل فروخت کیلئے پیش کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق سونے کے شہر کے نام سے مشہور دبئی اپنی پوری شان و شوکت سے چمک رہا ہے، شہر نے سونے کا پانی پھری کار سے لے کر سونے کی گھڑیوں تک سب کچھ دیکھا ہے، اس فہرست میں جدید ترین شاہکار سونے سے بنائی گئی برطانوی ریسنگ سائیکل ہے، اس سائیکل کی قیمت 1.5 ملین درہم ( تقریباً 11 کروڑ 52 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے جوکہ رولس رائس سے بھی زیادہ ہے اور یہ سائیکل اب فروخت کے لیے باضابطہ طور پر پیش کر دی گئی ہے. بتایا گیا ہے کہ الرومیزان گولڈ اینڈ جیولرز دبئی کی طرف سے تیار کردہ یہ سائیکل تقریباً 4 کلو خالص سونے سے بنی ہے اور اس کا مجموعی وزن 7 کلو گرام ہے، 24 قیراط سونے کے ساتھ بننے والی اس برطانوی ریسنگ سائیکل نے نقل و حمل کے اس بظاہر معمولی ذریعے کو ایک الگ ہی لیول تک پہنچا دیا ہے، ڈراپ ہینڈل بار کی نوک سے لے کر وہیل تک اور اس کے درمیان کا ہر دوسرا حصہ بشمول گیئر چین کے ہر کنارے 24 قیراط سونے سے بنے ہیں، صرف ٹائر، بریک، سیٹ اور ان سے متعلقہ پرزے سونے کے نہیں ہیں۔الرومیزان گولڈ اینڈ جیولرز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر محمد عباسی نے کہا کہ اس پروڈکٹ کو ڈیزائن اور تیار کرنے میں تقریباً 20 ملازمین کو 6 ماہ کا عرصہ لگا، اس سائیکل کو شارجہ ایکسپو میں حال ہی میں منعقد ہونے والے واچ اینڈ جیولری شو میں بھی نمائش کے لیے رکھا گیا جہاں دیکھنے والوں اس کو خوب سراہا اور اسے بنانے والوں کو بھی داد دی، کمپنی جلد ہی یہاں اپنے ایک فلیگ شپ اسٹور پر اس سائیکل کی نمائش کرے گی، تاہم یہ سائیکل صرف ایک شو پیس نہیں ہے بلکہ خریدار اسے چلا بھی سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ ابھی سے ہی اس منفرد شاہکار کے لیے ممکنہ خریداروں کی طرف سے زبردست دلچسپی دیکھی جارہی ہے، کوئی بھی اسے خرید سکتا ہے، ابھی تک ہمارے پانچ دلچسپی رکھنے والے کلائنٹس سامنے آئے ہیں اور ہم ان میں سے ایک کے ساتھ بہت جلد معاہدہ کرنے والے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Paris attack: No place could be saved

دبئی کا پانی کے اندر تیرتی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلان

سعودی شہزادہ شیف بن گیاWeird News in Urdu