China's stunning plan

Image
           چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہ                        چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہچین ایسا ملک ہے جس کے تعمیراتی منصوبے اکثر دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔اب ایسا ہی ایک نیا منصوبہ چین میں مکمل کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔ دیکھنے میں یہ ایلین اسپیس شپ لگتا ہے مگر یہ چینگدو سائنس فکشن میوزیم ہے، جو ایک جھیل میں تیرتا ہوا نظر آتا ہصوبہ سیچوان کے صدر مقام میں تعمیر ہونے والا یہ میوزیم ہر زاویے سے مختلف نظر آتا ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مطابق ہر پہلو سے یہ ہمیشہ مختلف نظر آتا ہے اور لوگوں کو غیر معمولی محسوس ہوتا ہے۔ مگر ڈیزائن سے زیادہ دنگ کر دینے والی حقیقت اس کی تعمیر کا دورانیہسڈنی اوپیرا ہاؤس سے 3 گنا بڑا یہ میوزیم جتنی کم مدت میں تعمیر کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔ 2022 میں 81 ویں عالمی سائنس فکشن کنونشن کے لیے اس میوزیم کو تعمیر کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔ 59 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس طرح کی عمارت کی تعمیر عموماً 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتی ہے مگر ڈیزائن سے لے ...

سعودی شہزادہ شیف بن گیاWeird News in Urdu

 Weried poor This world is an interesting place every day dozens of interesting and strange events take place across the world present these weird news in Urdu for our


readers you can stay up to date with everything which is interesting strange and entertaining|UrduPoint Urdu qouetes urdu news urdu stories   Weird News in Urdu.                                   سعودی شہزادہ شیف بن گیاریسٹورنٹ پر خود کھانا بنا کر گاہکوں کو پیش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئیجدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 ستمبر 2023ء ) سعودی شہزادے نے اپنے نئے ریسٹورنٹ میں صارفین کے لیے خود کھانا بنانے اور پیش کرنے کے ویڈیو کلپس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہزادہ نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے مکرم نجد ریسٹورنٹ میں روایتی سعودی کھانے پیش کرنے کے لیے عملے کے ساتھ شامل ہوئے، ایک ویڈیو کلپ میں شہزادے کو چارکول پر چکن پکاتے ہوئے اور ایک گاہک کو ریسٹورنٹ کی فوڈ سیفٹی کی وضاحت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شہزادے کا کہنا تھا کہ "نوجوان مجھ سے کہتے ہیں تم نے یہ کیوں پہن رکھا ہے اور تم اس طرح کیوں کام کر رہے ہو؟ میں ان سے کہتا ہوں یہ میرا کام ہے، میں اپنی ٹیم کے ساتھ اپنا کام بانٹنا پسند کرتا ہوں، کام ایک اعزاز ہے، یہ شرم کی بات نہیں ہے اور کوئی نبی ایسا نہیں ہے جس نے بھیڑ بکریاں نہ چرائی ہوں، اس لیے اپنے کام آپ کرو"۔
(جاری ہے)
عرب نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل شہزادے کی اس ویڈیوں نے کافی پذیرائی حاصل کی، ایک سعودی شہری عبدالرحمٰن السلیم نے کہا کہ "یہ ہمارے کچھ نوجوان مردوں اور عورتوں کے لیے ایک پیغام ہے جو اس طرح کے پیشوں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہیں، شہزادہ نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز جوش و جذبے کو متحرک کرتے ہیں اور خود روزگار کے کلچر کو فروغ دیتے ہیں"۔
ایک اور شہری محمد الشہری نے کہا کہ "شہزادہ نائف کا ایک خوبصورت اور شاندار منظر جو ذاتی طور پر ایک ریستورنٹ کے عملے کی معاونت اور اپنے گاہکوں کی خدمت کر رہے ہیں"۔ بتایا جاتا ہے کہ انسان دوست اور تبوک کے سابق گورنر شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے بیٹے سعودی شہزادے نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کئی خیراتی کام بھی کیے ہیں، ان کے منصوبوں میں سے ایک میں آگ بجھانے کی صلاحیتوں کے ساتھ ایک ریسکیو اور ریلیف ہیلی کاپٹر کی تخلیق شامل تھی، ایک ایسا اقدام جس کے بدلے انہیں جنیوا کی بین الاقوامی نمائش میں ایجادات کی بین الاقوامی فیڈریشن آف انوینٹرز ایسوسی ایشنز سے ایوارڈ بھی ملا۔Weird News in Urduدنیا بھر کی دلچسپ و عجیب خبریں

Comments

Popular posts from this blog

Paris attack: No place could be saved

دبئی کا پانی کے اندر تیرتی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلان