China's stunning plan

Image
           چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہ                        چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہچین ایسا ملک ہے جس کے تعمیراتی منصوبے اکثر دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔اب ایسا ہی ایک نیا منصوبہ چین میں مکمل کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔ دیکھنے میں یہ ایلین اسپیس شپ لگتا ہے مگر یہ چینگدو سائنس فکشن میوزیم ہے، جو ایک جھیل میں تیرتا ہوا نظر آتا ہصوبہ سیچوان کے صدر مقام میں تعمیر ہونے والا یہ میوزیم ہر زاویے سے مختلف نظر آتا ہے۔ اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مطابق ہر پہلو سے یہ ہمیشہ مختلف نظر آتا ہے اور لوگوں کو غیر معمولی محسوس ہوتا ہے۔ مگر ڈیزائن سے زیادہ دنگ کر دینے والی حقیقت اس کی تعمیر کا دورانیہسڈنی اوپیرا ہاؤس سے 3 گنا بڑا یہ میوزیم جتنی کم مدت میں تعمیر کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔ 2022 میں 81 ویں عالمی سائنس فکشن کنونشن کے لیے اس میوزیم کو تعمیر کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔ 59 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس طرح کی عمارت کی تعمیر عموماً 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتی ہے مگر ڈیزائن سے لے ...

Inquiry begins over 'cats' being released in Uae desert

 اماراتی صحرا میں ’بلیاں‘ چھوڑنے پر انکوائری شروع ہوگئیغیرانسانی فعل کے مرتکب افراد کو شناخت کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یو اے ای حکام                      

اتھارٹی نے کہا کہ وہ عام شہریوں اور سماجی کارکنوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے اور اس واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے میں رضاکاروں کے تعاون کو تسلیم کرتی ہے، اس واقعے سے متعلق کوئی بھی تفصیلات شیئر کرنے کے لیے رہائشی 800-555 پر رابطہ کریں اور کسی بھی ایسی بدسلوکی یا غفلت کی اطلاع دین جس سے جانوروں کو خطرہ لاحق ہو۔بتایا جارہا ہے کہ جانوروں کو بچانے والوں نے اس وقت غم و غصے کا اظہار کیا جب انہوں نے ابوظہبی کے صحرا میں پھینکی گئی 100 سے زیادہ بلیوں اور بلیوں کے بچے پائے جانے کا انکشاف کیا، یہ جانور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے الفلاح علاقے میں امارت کے فالکن ہسپتال کے قریب ملے، ان میں سے کئی بلیوں کو مردہ یا ریت میں دبی پائی گئیں اور جو ابھی تک زندہ تھیں وہ بظاہر کمزور اور پانی کی کمی کا شکار تھیں، جن کو دیکھتے ہی امدادی کارکنوں نے رات بھر انہیں ریسکیو کرنے کا عمل جاری رکھا۔معلوم ہوا ہے کہ کئی تارکین وطن نے بلیوں کو بچانے میں مدد کے لیے اس مقام کا دورہ کیا، کچھ بچانے والے بشمول دبئی کے لوگ بھی مدد کے لیے گئے لیکن وہ تمام بلیوں کو نہیں بچا سکے کیوں کہ بہت سی پہلے ہی مر چکی تھیں، دوسری بلیاں بہت کمزور تھیں کیوں کہ وہ پانی کی شدید کمی کا شکار تھیں جنہیں صحرا میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا، ان میں سے کچھ بلیاں ایسی بھی تھیں جو اپنے بند پنجرے کے اندر ہی مر چکی تھیں۔ متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی نے صحرا میں چھوڑی گئی بلیوں کی وائرل ویڈیوز کی تحقیقات شروع کردیں۔ یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی میں حکام نے بلیوں کو صحرا میں چھوڑے جانے کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کر دی ہیں، محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) نے کہا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے پر فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے تمام متعلقہ انتظامی اور قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ بلیوں کو کیوں اور کیسے چھوڑا گیا، اس غیر انسانی فعل کے مرتکب افراد کی شناخت کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں کیوں کہ یہ عمل مہذب اخلاقیات اور اقدار سے متصادم ہے، اس میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

Comments

Popular posts from this blog

Paris attack: No place could be saved

دبئی کا پانی کے اندر تیرتی دنیا کی پہلی اور منفرد مسجد بنانے کا اعلان

سعودی شہزادہ شیف بن گیاWeird News in Urdu